اینگرو ایم او پی
پوٹاشیم کلورائیڈ- اینگرو فرٹیلائزرز
تفصیلات
اینگرو ایم او پی 50 کلو کی بوری میں دستیاب ہے جو پوٹاش کے لئے موزوں تما م فصلات جیسا کہ آلو ، مکئی، کماد، گندم ، چاول، کپاس، سبزیات، پھل ، باغات اور تمباکو وغیرہ کے لئے کام کرتی ہے۔ ایم او پی میں 60 فیصد پوٹاشیم کے اجزاء پائے جاتے ہیں اور یہ دانے دار پوٹاشیم کی سب سے اہم صورت ہے۔ اس کی قیمت بھی مارکیٹ میں دستیاب دیگر پوٹاشیم کی اقسام کی نسبت کم ہے۔ ایم او پی میں کلورائیڈ کے مندرجات اس مٹی کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں جہاں کلورائیڈکا لیول کم ہوتا ہے۔ کلورائیڈ سے پھلوں اور سبزیوں کا رنگ، ذائقہ اور زخیرہ کرنے کا معیار بہتر ہوتا ہے۔